My Blog

My WordPress Blog

Daily news

سیاسی اجتماعات میں دھماکا آئندہ الیکشن کو متاثر کرے گا، سینئر لیڈر نے خدشے کا اظہار کر دیا


اسلام آباد(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سیاسی اجتماعات میں دھماکا آئندہ الیکشن کو متاثر کرے گا۔ ٹویٹر پر علیم خان نے لکھا کہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے اور ذمہ داران کے خلاف کروائی کرے۔

سیاسی اجتماعات میں ایسے واقعات کا رونما ہونا آئندہ الیکشن کو متاثر کرے گا۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *