My Blog

My WordPress Blog

Daily news

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ سینئر پیپلز پارٹی لیڈر نے خبر دیدی


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کون ہو گا اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔

خورشید شاہ نے کوئی نام بتائے بغیر کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں سیاستدان اور بیوروکریٹس دونوں ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نگران وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ان کا کہنا تھا نہیں جانتے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا، 9اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، نگراں وزیراعظم کون ہو گا اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *