My Blog

My WordPress Blog

Today News

نجی ویڈیو وائرل ہونے پر دو طالب علموں نے خودکشی کرلی

کرناٹک: نجی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کی وجہ سے دو طالب علموں نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ کرناٹک کے علاقے داونگیرے میں پیش آیا جہاں کالج کے دو طالب علموں نے اپنی نجی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔

کرناٹک پولیس کے مطابق کالج کی چھت پر دونوں طالب علموں کے قریبی لمحات کی ویڈیو کلپ 25 جولائی کو ریکارڈ ہوئی جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبہ نے جمعہ کی صبح اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لڑکی کی موت کی اطلاع ملتے ہی لڑکے نے بھی جمعہ کی رات کو خودکشی کرلی۔

واقعے کے بعد دونوں طالب علموں کے والدین نے پولیس میں الگ الگ شکایات درج کرائی ہیں جس میں رضامندی کے بغیر ویڈیو بنانے اور اسے پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے ملزم کی شناخت کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

(function(d, s, id){
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) {return;}
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “//connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *