My Blog

My WordPress Blog

Daily news

نگران وزیراعظم کا انتخاب، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اہم اعلان کر دیا – Pakistan News International


اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکہ کوشش ہو گی نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر اپوزیشن ارکان سے مشاورت کا ایک راؤنڈ کر چکا ہوں،نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن ارکان سے مشاورت کا اگلا راؤنڈ بدھ کو ہوگا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان سے بھی مشاورت ہوگی، مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کیلئے 3نام تجویز کروں گا، کوشش ہو گی تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *