یہ جھولا آسیب زدہ ہے، خاتون دکاندار کا دعویٰ
ہیمپشائر: انگلینڈ میں ایک خاتون بچوں کیلئے گھوڑے کا جھولا بیچ رہی ہیں لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ یہ 20ویں صدی کا جھولا ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں خود بہ خود منتقل ہوجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دکان کی مالک کیلی نے مقامی پریس کو اپنا پورا نام بتانے سے انکار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ مشہور روحانی شخصیت ڈک گوڈن کی نواسی ہیں۔
ایک بچے کی والدہ کیلی نے بتایا کہ ان کی پردادی نے اس کے بارے میں واقعات سنائے تھے کہ کیسے جب وہ کہیں باہر سے گھر واپس آتی تھیں تو یہ جھولا گھر کے بالکل مختلف حصے میں رکھا ہوتا تھا جہاں انہوں نے نہیں رکھا ہوتا تھا۔
کیلی ایک روحانیت پسند خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں مُردوں سے بات کرنا شروع کردی۔ وہ اب ایک عیسائی ہیں اور ایک روحانی معالج کے طور پر کام کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ دکان میں کام کر رہی ہوتی ہیں تو اکثر اوپر کی طرف دھاڑیں مارنے کی آوازیں آتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خریداروں کو اس جھولے کے ‘مافوق الفطرت’ ماضی کے بارے میں ہمیشہ خبردار کرتی ہیں تاکہ بعد میں کوئی شکایت نہ آئے۔
(function(d, s, id){
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) {return;}
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “//connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));